١ - ایک قدیم یونانی حکیم کا نام جو حضرت عیسٰی سے چار صدی پہلے علم و حکمت اور فضل و کمال میں مشہور تھا۔ (ارسطو کا استاد اور سقراط کا شاگرد تھا) کہا جاتا ہے کہ وہ ایک بڑے مٹکے میں آرام کرنے کے لیے چھپ گیا تھا، وہیں اس کی موت واقع ہوئی، (خم افلاطون)، (مجازاً) اپنے علم و فن میں فاضل، نہایت درجہ عاقل اور طباع۔
کتاب النفس افلاطون اگر پڑھ لی تو کیا حاصل حقیقت نفس امارہ کی جب اپنے نہ پہچانی
( ١٩٣٥ء، عزیز، صحیفۂ ولا، ٧٣ )