اکاؤنٹ ہولڈر

( اَکاؤُنْٹ ہولْڈَر )
{ اَکا + اُنْٹ + ہول (و مجہول) + ڈَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'اکاؤنٹ' کے بعد انگریزی اسم 'ہولڈر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے "روزنامہ جنگ کراچی" میں ١٩٧٤ء کو مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ شخص جس کا بینک میں اکاؤنٹ (کھاتا) ہو، کھاتے دار۔
"ایک اکاؤنٹ ہولڈر دو آدمیوں کو لایا اور کہا یہ لیجیے صاحب دو کھاتے کھول دیجیے۔"      ( ١٩٧٤ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ٢٠ جنوری، ٢ )