فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آب' کے ساتھ فارسی مصدر 'پاشیدن' سے صیغہ امر 'پاش' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٧٢ء کو "تاج الاقبال تاریخ ریاست بھوپال" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ہمارے صوبہ کی آبپاش زمینوں میں گندم کے لیے ان کھادوں کے کل استعمال کا اوسط علی الترتیب صرف ٤ پونڈ اور ٥ پونڈ. فی ایکڑ تھا۔"
( ١٩٧٢ء، پندرہ روزہ، زراعت نامہ، لاہور، اگست، ٢ )