بادل خانہ

( بادَل خانَہ )
{ با + دَل + خا + نَہ }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بادل' اور فارسی سے ماخوذ اسم 'خانہ' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٧ء میں "سائنس سب کے لیے" میں مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سائنسی تجربہ گاہ میں مصنوعی بادلوں کے ذخیرہ کرنے کی جگہ۔
"اس بات کی تصدیق ولسن کے بادل خانہ سے لی ہوئی تصویر کی مدد سے پایۂ تکمیل کو پہنچ جاتی ہے۔"      ( ١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ٤٤٠:٢ )