١ - ایک خاص قسم کی تیز بو والا پتلا روغن جو ایک قسم کے صنوبر کے درخت سے رال کے ساتھ ملا ہوا نکلتا ہے اور عمل تقطیر (فلٹر) کے ذریعے رال سے علیحدہ کر لیا جاتا ہے یہ تیل جلد پر ملا جائے تو اسے سرخ کر دیتا ہے اور خراش پیدا کرتا ہے لیکن اس کے بعد سکون دیتا ہے اور جلد کو سن کر دیتا ہے رافع عفونت ہے سینے کے امراض میں بطور مالش کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔