تازی کتا

( تازی کُتّا )
{ تا + زی + کُت + تا }

تفصیلات


فارسی اسم 'تازی' کے ساتھ سنسکرت الاصل لفظ 'کتا' لگنے سے مرکب بنا اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٥٤ء کو "حیوانات قرآنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پتلی کمر کا شکاری کتا، حجازی کتا۔
"کتوں میں شکاری کتے ہمارے تازی کتوں کے نام سے مشہور ہیں"۔      ( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٥٥ )