تاجرانہ

( تاجِرانَہ )
{ تا + جِرا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


تجر  تاجِر  تاجِرانَہ

عربی اسم فاعل 'تاجِر' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'انہ' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٠٨ء، کو "آفتاب شجاعت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - تاجروں سے منسوب، تجارتی۔
"کم و بیش کا خیال نہ کیجیے تاجرانہ قیمت پہ تصویریں مجھی کو دے دیجیے۔"      ( ١٩٠٨ء، آفتاب شجاعت، ٥، ٤٨٠:١۔ )