اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - موزہ، جُرّاب۔
گھرے تھے جو گرمی کے اندھیر میں پڑے پاے تابوں کے اب پھیر میں
( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣٠٦ )
٢ - کپڑے کی بنی ہوئی پمپ نما پاپوش جس کو موزے کی حفاظت کے لیے یا سردی سے بچنے کے لیے پہن لیتے ہیں؛ پتلے چمڑے کے بنے ہوئے جوتے جن کے تسمے پنڈلوں میں لپیٹ لیے جاتے ہیں۔
"موزے اور پاتابے تجھے سزاوار ہیں، بھلا آفتاب کو ایسی چیزیں کیا ضرور۔"
( ١٩٣٩ء، حکایات رومی، ١٧:١ )
٣ - وہ کپڑے یا پتلے چمڑے کا تلا جو جوتے کے اندر پیروں کی حفاظت کے لیے رکھدیا جاتا ہے۔
٤ - وہ کپڑے یا پتلے چمڑے کا تلا جو جوتے کے اندر پیروں کی حفاظت کے لیے رکھدیا جاتا ہے۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ، 473:1)
٥ - وہ باریک چمڑہ جسے تلے کے اندرونی حصے پر چپکا دیتے ہیں۔ (ماخوذ: فرہنگ اثر، 218:2)
٦ - وہ جوتے نما غلاف جو مساجد یا دوسرے متبرک مقامات میں داخل ہونے کے لیے جوتوں پر چڑھا لیا جاتا ہے۔