پاپوش گاہ

( پاپوش گاہ )
{ پا + پوش (و مجہول) + گاہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی ترکیب 'پاپوش' کے ساتھ فارسی لاحقہ ظرفیت 'گاہ' ملنے سے مرکب بنا۔ ١٨٤٦ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
١ - (محفل یا کسی متبرک مقام میں) جوتیاں اتارنے کے جگہ، جوتے رکھنے کا مقام، پائینتی۔
"ارادت کاملہ بجناب پیر علی مخدوم گنج بخش ہجویری ازبس رکھتے تھے اور مقام پاپوش گاہ حضرت مرحوم کو فرودس بریں سے زیادہ تصور کرتے تھے۔"      ( ١٨٦٤ء، تحقیقاتِ چشتی، ١٩٨ )