تانس

( تَاَنُّس )
{ تَاَن + نُس }
( عربی )

تفصیلات


انس  اُنْس  تَاَنُّس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں من و عن بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٨٠ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بے تکلفی، انسیت، الفت، مانوس ہونے کی حالت۔
"جب مولوی سید تفضل حسین کی تبدیلی مراد آباد سے کانپور ہوگئی تو براہ شفقت باطنی و تانس قلبی آپ کو کانپور میں طلب کر لیا۔"      ( ١٩١٥ء، شجرات طیبات، ٩٠۔ )