آب بند

( آب بَنْد )
{ آب + بَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آب' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے فعل امر 'بند' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "نتائج المعانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پانی کے رساو بہاو سرایت یا انجذاب کو روکنے والا (مسالا یا پشتہ وغیرہ)، پن روکی، واٹر پروف۔
"اس کالر کو آب بند بنانے کے لیے پہلے تیل سے بھگو لیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٢١ء، سکون سیالات، ٢٨٧ )