افادت

( اِفادَت )
{ اِفا + دَت }
( عربی )

تفصیلات


فید  فائِدَہ  اِفادَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : اِفادَتیں [اِفا + دَتیں (یائے مجہول)]
جمع استثنائی   : اِفادات [اِفا + دات]
جمع غیر ندائی   : اِفادَتوں [اِفا + دِتوں (و مجہول)]
١ - (علمی، روحانی یا مادی) فائدہ رسانی، فیض پہنچانا۔
"جو اپنی ہدایت اور افادت. کے لحاظ سے قابل قدر ہیں۔"      ( ١٩٤٣ء، دیباچۂ حیات شبلی، ٣٤ )