ارنی

( اَرْنی )
{ اَر + نی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٣ء کو "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہمالیہ اور اس کے دامن کا ایک چھوٹا پھلدار درخت جس کی لکڑی سے چرخے کا چکر اور ڈوئی وغیرہ بناتے ہیں۔ (شبد ساگر)
٢ - ایک لکڑی جس کے ٹکڑے آپس میں رگڑ کر جگیہ کے لیے آگ نکالی جاتی ہے۔
"دیکھو ارنی کے رگڑنے کا وقت آگیا. ارنی کو لے آؤ اور ہم معمول کے موافق اس کے بیٹے کو اس میں سے نکالیں۔"      ( ١٩١٣ء، تمدن ہند، ٢٠٠ )
٣ - [ نباتیات ]  آڑو کے برابر ایک گھنی شاخوں کا درخت، (جس کی تمام شاخیں تنے سے اس طرح پھوٹتی ہیں کہ پھر وہ دکھائی نہیں دیتا، پھل گول اور بامزہ جو پکنے کے بعد سرخ پڑ جاتا ہے، لکڑی سے حقے کی نے بناتے ہیں، دواؤں میں مستعمل) (خزائن الادویہ، 48:2)