اعتضاد

( اِعْتِضاد )
{ اِع + تِضاد }
( عربی )

تفصیلات


عضد  اِعْتِضاد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قدرت، تقویت۔
"اعتضاد خلافت و فرمانروائی اعتماد سلطنت و کشور کشائی۔"      ( ١٩٣٧ء، واقعات اظفری (ترجمہ)، ١٣٩ )
٢ - (کسی کا) بازو قوی کرنا، دوسرے کو سہارا دینا، قوت پہنچانا۔
 محو دلوں سے ہوگئی آیت لاتَفَرَّقُو چھوڑ دیا ہے ہاتھ سے رشتۂ اعتضاد کو      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٤٧٢ )