عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'ادب' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگنے سے ادباً بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے، سب سے پہلے ١٩٥٨ء کو "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔