باطلہ

( باطِلَہ )
{ با + طِلَہ }
( عربی )

تفصیلات


بطل  باطِل  باطِلَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے اردور میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٢ء کمو "دقایق الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : باطِل [با + طِل]
١ - جھوٹا، غیرحق، حقیقت کے خلاف، حق کی ضد۔
"درحقیقت اطفال کو. لغویات باطلہ کا اثر ذہون پر متیقن نہ ہو۔"      ( ١٩١٠ء، آزاد (محمد حسین)، مقالات، ٢٦ )