اعلم

( اَعْلَم )
{ اَع + لَم }
( عربی )

تفصیلات


علم  اَعْلَم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم تفضیل ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٥٩ء کو "راگ مالا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بہت علم رکھنے والا، سب سے بڑا عالم۔
 بشر کہ اس کو خدا نے کہا ظلوم و جہول بنا ہے ان کے تصدق میں اعلم و اعدل      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خان، ١٣ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ امامیہ ]  وہ مجتہد فقیہہ جو اپنے زمانے کے دوسرے فقیہوں اور مجتہدوں سے علم، عدل اور زہد و تقویٰ میں افضل ہو، سب سے بڑا فقیہہ، مجتہد اعظم یہ ہر دور میں اہل خیرہ کے اجماع یا کثرت الرائے سے شخص ہوتا ہے۔
"شعیوں میں یہی بزرگ اعلم سمجھے جاتے تھے۔"      ( ١٩٤٤ء، سوانح عمری و سفر نامہ، حیدر، ١٤١ )
  • دانِشْمَنْد