اعمار

( اَعْمار )
{ اَع + مار }
( عربی )

تفصیلات


عمر  اَعْمار

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'عمر' کی عربی جمع ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٩ء کو "دیوانِ غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - جمع )
واحد   : عُمْر [عُمْر]
١ - عمریں، زندگیاں۔
"عموماً عورتیں امراض میں کم مبتلا ہوتی ہیں، اور ان کا اوسط اعمار مردوں سے زیادہ ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، عصائے پیری، ٧٠ )