ارنی[1]

( اَرْنی[1] )
{ اَر + نی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیاتِ نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : اَرْنا [اَر + نا]
جمع   : اَرْنِیاں [اَر + نِیاں]
جمع غیر ندائی   : اَرْنِیوں [اَر + نِیوں (واؤ مجہول)]
١ - جنگلی بھینس، موٹی، قوی و توانا بھینس۔
 رہتا تھا وہ جس پیڑ پہ وہ پیڑ تھا برنا آئے کہیں اس دشت میں اک ارنی و ارنا      ( ١٨٣٠ء، کلیاتِ نظیر، ١٩٤:٢ )