اسٹوو

( اِسٹوو )
{ اِس + ٹوو (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Stove  اِسٹوو

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "کاروانِ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عموماً پیتل کا بنا ہوا مٹی کے تیل سے جلنے والا ایک طرح کا چولہا جس میں ہوا بھرنا کا ایک پمپ لگا ہوتا ہے۔
"صبح تین بجے اٹھتا، پانی کی کیتلی اسٹوو پر رکھ دیتا اور غسل کے لیے چلا جاتا۔"      ( ١٩٤٢ء، کاروانِ خیال، ١٠٨ )
  • stove