ادبا

( اُدَبا )
{ اُدَبا }
( عربی )

تفصیلات


ءدب  اَدِیب  اُدَبا

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'ادیب' کی عربی جمع ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "مضامین شرر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( جمع )
جنسِ مخالف   : ادیبہ [ادی + بَہ]
واحد   : اَدِیب [اَدِیب]
١ - ادیب کی جمع، علم و ادب کے ماہر، لغوی، زبان داں۔
"علما و فضلا اور شعرا و ادبا کا بڑا بھاری مربی بن گیا تھا۔"      ( ١٩٢٦ء، مضامین شرر، ٢٤٣:٣ )
  • دانِشْوَراں