پامال زمین

( پامال زَمِین )
{ پا + مال + زَمِین }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی ترکیب ہے۔ فارسی اسم 'پا' کے ساتھ فارسی مصدر 'مالیدن' سے اسم صفت 'مال' ملنے سے مرکب 'پامال' بطور صفت کے ساتھ فارسی ہی سے اسم جامد 'زمین' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٩٣ء کو "مکاتیب امیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مؤنث - واحد )
١ - [ ادب ]  ایسے ردیف اور قوافی جن میں کثرت سے شعر کہے گئے ہوں۔
"ایسی پامال اور سنگلاخ زمینوں میں اب بھی ایسے ایسے پھولنے پھلنے والے موجود ہیں۔"      ( ١٨٩٣ء، مکاتیب امیر، ١٨١ )