اصلاحی

( اِصْلاحی )
{ اِص + لا + حی }
( عربی )

تفصیلات


صلح  اِصْلاح  اِصْلاحی

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ عرب زبان کے لفظ 'اصلاح' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٢ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - اصلاح سے منسوب : نقائص اور خامیوں کی درستی سے متعلق۔
"تربیت کی دو مخصوص قسم ہیں، اصلاحی قطع و برید اور تبدیل ہیئت و تبدیل شکل۔"
٢ - اصلاح دیا ہوا۔ تصحیح شدہ (کلام یا خوشخطی کی وصلی وغیرہ)۔
"بھائی ہمارے اوراق اصلاحی کو غور سے دیکھا کرو۔"      ( ١٨٥٢ء، خطوط غالب، ١٢٦٦ )