تاڑ بازی

( تاڑ بازی )
{ تاڑ + با + زی }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'تاڑ' کے ساتھ فارسی مصدر 'بازیدن' سے مشتق فعل امر 'باز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٠٨ء کو "عیاروں کا عیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت
١ - فہم و فراست، تیز فہمی۔
"ناظرین کو یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ اصول تاڑ بازی سے کیوں کر مجرم گرفتار ہو سکتے ہیں۔"      ( ١٩٠٨ء، "عیاروں کا عیار" ١١ )
٢ - عورتوں کا تاکنا۔ (جامع اللغات)