پاورق

( پاوَرَق )
{ پا + وَرَق }

تفصیلات


فارسی سے اردو میں دخیل اسم 'پا' کے ساتھ عربی سے اسم جامد 'ورق' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢٩ء کو "اودھ پنچ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ورق کے نیچے بائیں طرف اگلے ورق پر آنیوالے پہلے لفظ کا اندراج یا مقام، رکاب۔
"تدبیر کے صفحات پر ہند سے نہ لگائے پاورق پر اکتفا کی۔"      ( ١٩٢٩ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٤، ٢٣:٦ )