پاورقی

( پاوَرَقی )
{ پا + وَرَقی }

تفصیلات


عربی اور فارسی اسما پر مشتمل ترکیب 'پاورق' میں فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت کے اضافہ سے 'پاورقی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٦٢ء کو "مقدمہ جوہر اخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - صفحہ کا وہ نچلا حصہ جس میں متن کی تشریح یا کسی حوالے وغیرہ کا اندراج ہو، فٹ نوٹ، حاشیہ۔
"غیر مانوس الفاظ کی تشریح پاورقی (حاشیے) میں کر دی گئی ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، مقدمہ جوہر اخلاق، ١٣ )