پاپ میوزک

( پاپ مِیُوزِک )
{ پا + مِیُو (کسرہ خفیفہ) + زِک }
( انگریزی )

تفصیلات


اصلاً انگریزی ترکیب ہے۔ انگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں آیا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٩٨٠ء کو "روزنامہ، جنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - پاپ .... 3 سے متعلق سازینہ اور دُھن۔
"پردہ ہٹا تو ایک مقامی ہوٹل کا میوزک گروپ آرکسڑا کے ساتھ موجود تھا جنہوں نے پاپ میوزک اور انگریزی کے تین گانے سنائے۔"      ( ١٩٨٠ء، روزنامہ، جنگ، کراچی، ١٠ ستمبر، ٨ )