تفصیلات
Pap پاپا
انگریزی اسم 'Pap' سے عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں ماخوذ 'پاپا' بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٦٣ء کو "دلی کی شام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بسکٹ کی ایک قسم۔
"بچے کرارے کرارے بھربھرے پاپے پیالوں میں ڈبو دیتے جو چائے میں بھیگنے کے بعد پھول جاتے۔"
( ١٩٦٣ء، دلی کی شام، ٤٣٤ )