بخاری

( بُخاری )
{ بُخا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم علم 'بخارا' کے 'ا' کو حذف کر کے 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'بخاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٢ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - فارس کے مشہور شہر بخارا سے منسوب جو (نویں اور دسویں صدی ہجری میں) علماء و فضلا کا گہوارہ اور تجارت و حرفت کا مرکز تھا، جیسے: پطرس بخاری، ذوالفقار علی بخاری، ڈاکٹر سہیل بخاری وغیرہ۔
 عربی عراقی و ترکی سرنگ سو بلخی بخاری واختلی سرنگ      ( ١٥٦٢ء، حسن شوقی، دیوان، ١٢٦ )
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - علم حدیث کی ایک مشہور کتاب (صحیح بخاری) جو صحاح ستہ میں شامل اور جس کے مولف امام محمد الجمفی بخاری (810 تا 870ء) تھے۔
"ہم ایک اور واقعہ نقل کرتے ہیں جسکی ذمہ داری بخاری جیسی مستند کتاب پر ہے۔"      ( ١٩٣١ء، سیدہ کا لال، ١٨ )