سنسکرت سے اردو میں دخیل اسم 'پاتر' کے ساتھ فارسی مصدر 'بازیدن' سے لاحقہ فاعلی 'باز' میں 'ی' بطور لاحقہ کیفیت کے اضافہ سے حاصل اسم کیفیت 'بازی' ملانے سے مرکب 'پاتربازی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔