بار بار

( بار بار )
{ بار + بار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بار' کی تکرار سے اردو میں 'بار بار' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - گھڑی گھڑی، متواتر، پے در پے، کئی دفعہ۔
"میرے بار بار آنے کو دنیا کیا کہے گی۔"      ( ١٩٤٧ء، حرف آشنا، ٣٤ )