سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ترکیب ہے۔ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پاپ' کے بعد سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم کیفیت 'کال' سے پہلے 'ا' بطور سابقہ نفی کے اضافہ سے حاصل 'اکال' ملانے سے مرکب 'پاپا کال' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩١٤ء کو "فسانۂ دلفریب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔