پاتال جنتر

( پاتال جَنْتَر )
{ پَتال + جَن + تَر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پاتال' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم آلہ 'جنتر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٠٦ء کو "اکسیرالاکسیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ ویدک ]  ادویات کا تیل یا عرق کشید کرنے کا ایک طریقہ جس میں ہانڈی میں دوا بھر کر پہلو میں سوراخ کرکے اس میں نلی لگا کر آنچ دیتے ہیں تو تیل یا عرق نلی کے ذریعے نیچے رکھے ہوے برتن میں ٹپکنے لگتا ہے، (حکمت) مغاریہ حمام، طریق معکوس (کلیدی عطاری، 136)۔
"پاتال جنتر زمین میں گڑھا کھود کر اس میں . پیالہ رکھدو۔"      ( ١٩٠٦ء، اکسیر الاکسیر، ٨٠ )