پاتام

( پاتام )
{ پا + تام }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٩٤٨ء کو "انجنیری کارخانے کے عملی چالیس سبق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - جدید وضع کے دروازوں کی چوکھٹ میں کواڑوں کی روک یا آڑ کے لیے بنایا ہوا کھانچہ جو کواڑ کے تختے کی موٹان کے برابر چوڑا اور قریب آدھ انچ گہرا بنایا جاتا ہے (اصطلاحات پیشہ وراں، 29:1)۔
"جیسا کہ بتایا گیا ہے پاتام نکال لو۔"      ( ١٩٤٨ء، انجنیری کارخانے کے عملی چالیس سبق )