تفصیلات
ستھاپنین پاتْھنا
سنسکر الاصل لفظ 'ستھاپنین' سے اردو میں ماخوذ اسم 'پاتھ' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت لاحقہ مصدر 'نا' بڑھانے سے 'پاتھنا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر استعمال ہوتا ہے اور ١٨٨٨ء کو "مجموعہ نظم بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
فعل متعدی
١ - ٹھونک پیٹ کر سڈول کرنا، گھڑنا، بنانا۔
اپنے ہی دست خاص سے پاتھا کئے سفال تاریخ میں دکھائیے ایسی کوئی مثال
( ١٨٨٨ء، مجموعۂ نظم بے نظیر، ١٧٠ )
٢ - تھاپنا، کسی نم چیز کو (سانچے سے یا بغیر سانچے کے)
"پسماندہ طبقے کی عورتیں اپلے پاتھا کرتی تھیں۔"
( ١٩٧٣ء، جہاںِ دانش، ٤٤٨ )
٣ - [ مجازا ] کسی کو پیٹنا، ٹھونکنا یا مارنا۔
"آج ان کو اچھی طرح پاتھ دیا۔"
( ١٩٦٩ء، شبد ساگر، ٢٩٤٢:٦ )