الماسی

( اَلْماسی )
{ اَل + ما + سی }
( فارسی )

تفصیلات


اَلْماس  اَلْماسی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'الماس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبتی لگانے سے 'الماسی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٧ء کو "گلزار سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - الماس سے منسوب: الماس کے رنگ یا تراش کا، جس میں الماس میں جڑا ہو۔
"کانوں کی لووں میں الماسی ایک ایک بندہ۔"      ( ١٩٢٤ء، خلیل خاں، فاختہ، ٤:١ )