بداطوار

( بَداَطْوار )
{ بَد + اَط + وار }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'طور' کے جمع 'اطوار' کے لگانے سے مرکب 'بداطوار' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٢ء کو "دیوان فغاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جسکے طور طریقے برے ہوں، اوباش، آوارہ۔
"لیکن یہ شخص بداطوار تھا، خواجہ سن شعور کو پہنچے تو اس کی صحبت ناگوار ہوئی۔"      ( ١٩٠٧ء، شعرالعجم، ١٦٢:٢ )
  • بَدْاُسْلُوب
  • بَدْکِرْدار