بداعتمادی

( بَداِعْتِمادی )
{ بَد + اِع + تِما + دی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'اعتماد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'بداعتمادی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٧ء کو "ناقابل فراموش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( واحد )
١ - ناقابل اعتبار شخص، جس پر بھروسہ نہ کیا جائے، جو وعدہ پورا نہ کرے، جھوٹا، جیسے: بداعتماد تاجر کا کاروبار ترقی نہیں کرسکتا۔
"ہمارے اندر تجارتی ساکھ . کا نہ ہونا ہمارے لیے بداعتمادی پیدا کرنے کا باعث ہے۔      ( ١٩٥٧ء، ناقابل فراموش، ٣٤٨ )