بداخلاقی

( بَداَخْلاقی )
{ بَد + اَخ + لا + قی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'خلق' کی جمع 'اخلاق' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'بد اخلاقی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "مضامین تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - غیر مہذبی، کج خلقی، بری عادتیں۔
"آپ کے پاس وہ اخلاقی طاقت یا بداخلاقی نہیں کہ آپ بتیس کروڑ انسانوں کو ہلاک کرنے کی جرات کرسکیں۔"      ( ١٩٣٠ء، محمد علی (تقریر) ماہنامہ نگار، محمد علی نمبر ١٩٧٨، ٩٢) )
  • بَدْخُلْقی
  • ناشائِسْتگی
  • بَدْخُوئی