تجوری

( تِجوری )
{ تِجو (واؤ مجہول) + ری }
( انگریزی )

تفصیلات


Treasury  تِجوری

انگریزی اسم 'Treasury' کا مؤرد ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٠ء کو "خواب ہستی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مادہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : تِجورْیاں [تِجور (واؤ مجہول) + یاں]
جمع غیر ندائی   : تِجورْیوں [تِجور (واؤ مجہول) + یوں]
١ - وہ مضبوط صندوقچہ یا آہنی الماری جس میں سکے، سونا، چاندی جواہر اور قیمتی دستاویزات وغیرہ رکھے جاتے ہیں۔
 دولت سے بھری تجوریوں کے مالک کس حد کے ہیں نادار یہ کس کو سمجھاؤں      ( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٢٥٠ )