پاچھنا[1]

( پاچْھنا[1] )
{ پاچھ + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پرچّھو  پاچْھنا

سنسکرت الاصل لفظ 'پرچّھو' سے اردو میں قاعدے کے تحت ماخوذ مصدر ہے۔ اردو میں بطور فعل نیز گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٤٨ء کو "توصیف زراعات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - پچھنے لگانا، گودنا، (نوکدار آلے سے) کچھ کے لگانا، چیرا لگانا، چیرنا، شگاف لگانا۔
"کچے پھل کو پاچھنے سے . دودھ نکلتا ہے۔"      ( ١٨٩٢ء، میڈیکل جیورس پروڈنس، ٢٨٢ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پچھنے لگانے کا نشتر۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 119:7)
٢ - [ زراعت ]  شگاف؛ چیرا، تراش۔
"ایک شگاف کھڑا دیتے ہیں اس کو پاچھنا کہتے ہیں۔"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعات، ١٢٤ )