پاجی پرست

( پاجی پَرَسْت )
{ پا + جی + پَرَسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'پاجی' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے فعل امر 'پرست' بطور لاحقہ فاعلی بڑھانے سے مرکب وصفی بنا۔ ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کمینہ پرور، وہ شخص جو رذیلوں کو نوازے، سفلہ پرور۔
 پاجی پرست سارے خوشامد پرست ہیں انصاف ہے ذلیل تمنا کے سامنے      ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٢٠٨ )
  • سَفْلَہ پَرْوَر
  • کَمِینَہ دوسْت