آباو اجداد

( آباو اَجْداد )
{ آ + با + او + اَج + دار }
( عربی )

تفصیلات


دو عربی اسماے جمع 'آبا' اور 'اجداد' کے درمیان 'و' بطور حرف عطف لگا کر مرکب عطفی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - باپ دادا پر دادا (اوپر تک)، اگلی پیڑھیاں، پرکھے۔
"ان کے آباواجداد دراصل سری نگر کشمیر کے رہنے والے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٦ )