عربی اسم 'بادیہ' اور فارسی لاحقۂ فاعلی 'پیما' پر مشتمل مرکب توصیفی 'بادیہ پیما' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگی اور چونکہ 'ی' سے ماقبل 'ا' ہے اس لیے ہمزہ زائد لگا کر 'ی' لگائ گئ۔ یہ مرکب اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مشتمل ہے۔ ١٧٩٣ء میں قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔