بدتہذیب

( بَدتَہْذِیب )
{ بَد + تَہہ + زِیب }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'تہذیب' لگانے سے مرکب 'بدتہذیب' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٦ء کو "دستور العمل مدرسین دیہاتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بدتمیز، گنوار، غیر مہذب۔
"اپنی زبان خراب ہوتی ہے بچے فحش الفاظ سیکھتے ہیں اور آقا خود بدتہذیب مشہور ہو جاتا ہے۔      ( ١٩١٦ء، معاشرت، ٣٣ )
  • بے سَلِیقَہ