پادنا

( پادْنا )
{ پاد + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پرد  پاد  پادْنا

سنسکرت الاصل لفظ 'پرد' سے اردو میں مخوذ 'پاد' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر 'نا' کے اضافہ سے 'پادنا' مصدر بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٧٨٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - گوز مارنا، ریح خارج کرنا۔
 جھاڑو ہراس خاں تری صورت پہ پھیر دوں میری طرف کو پادتا ہے دیکھ کر ہوا      ( ١٨٩٥ء، ساکت، دیوان (قلمی نسخہ)، ٣ )