عربی اسم صفت بادی اور عربی اسم 'راے' اور سنسکرت سے ماخوذ حرف جار 'میں' پر مشتمل مرکب ہے۔ عربی قواعد کے تحت اسم 'راے' کے شروع میں حرف تخصیص 'ال' ہے لیکن 'ر' چونکہ شمسی حروف میں سے ہے لہٰذا 'ال' غیر ملفوظ ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء میں "رسالہ تاثیر الانظار" میں مستعمل ملتا ہے۔