عربی زبان میں اسم موصول 'ما' کے ساتھ عربی اسم صفت 'ورا' کے بعد 'ی' لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء میں علم الاخلاق میں مستعمل ملتا ہے۔
"وہ تصور نہائی یا مطلق جو تمام اشیاء کی تفہیم کا باعث بنتا ہے خود ناقابل فہم ہے یا فلسفہ کی مخصوص اصطلاح میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ وہ خود ماورائی ہے۔"
( ١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ١٥٦ )