فارسی مرکب 'آبرومند' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'آبرومندانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "جس رزق سے ...." میں مستعمل ملتا ہے۔