بادی سر

( بادی سُر )
{ با + دی + سُر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'بادی' اور اسم 'سُر' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "کتاب مبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ موسیقی ]  وہ سر جس سے راگ کی شکل قائم ہوتی ہے، بنیادی سر (اگر یہ سر راگ میں سے نکال ڈالا جائے تو راگ بگڑ جائے)۔
"بادی سر مثل بادشاہ کے ہے یا مثل جان کے یعنی راگ کی جان ہے۔"      ( ١٩٢٧ء، نغمات الہند، ١٣ )